زرعی ماہرین کی رایااورسرسوں کی فصل کوبیماریوں کے حملہ سے بچانے کی ہدایت
زرعی ماہرین کی رایااورسرسوں کی فصل کوبیماریوں کے حملہ سے بچانے کی ہدایت
راولپنڈی (این این آئی) زرعی ما ہر ین نے رایا اور سرسوں کے کا شت کاروںکوفصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین کے مطابق جھلساﺅں کی بیماری کے حملہ سے پتوںٹہنیوںاورپھلیوںپرسیاہ بھورے دارپڑجاتے ہیں جس سے پتوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں جس سے حملہ کی صور ت میں پھلیاںپتلی اور چھوٹی ر ہ جا تی ہے سفوفی پھیپھوندی کے حملہ سے سوا ئے جڑ کے پودے کے تمام حصوں پرپا ﺅڈر ی دھبے ظاہر ہوتے ہیں پتے جڑے جا تے ہیں تنے گل جاتے ہیں اورپھلیاں بننے کا عمل بر ی طرح متاثرہوتاہے سفیدکنگھی کے ابتدائی حملہ میں پتوںتنوںاورشاخوں کی اوپری سطح کے اندرسفید چھالے بنتے ہیں جوپھو ل کر پھٹ جاتے ہیں ا ن سے سفید سفوف نکلتاہے ۔فصل کوان بیماریوں سے بچانے کیلئے پودوں کا با غور معا ئنہ کریں۔