لاہور کے عوام نے کپتان کی ریلی مسترد کردی:عامر نواب
لاہور کے عوام نے کپتان کی ریلی مسترد کردی:عامر نواب
لاہور( پ ر )مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما عامر نواب خان نے کہا ہے کہ شہرلاہورکے باشعوراورباضمیر عوام نے بدحواس کپتان کی ریلی کومستردکردیا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف چاروں صوبوں کے عوام کوایک قومی ایجنڈے کی پاسداری کیلئے متحدجبکہ عمران خان منتشرکررہے ہیں ۔عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے بہت جلدی میں ہیں مگروہ یادرکھیں سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔برگرکلاس کے سوامعاشرے کا کوئی سنجیدہ طبقہ پی ٹی آئی کے سیاسی نظریے اور ایجنڈے سے متفق نہیں ۔