کامیاب ہوکر علاقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا: چوہدری پرویز اقبال جٹ
کامیاب ہوکر علاقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا: چوہدری پرویز اقبال جٹ
لاہور( پ ر) پاکستان مسلم لیگ نے کے امیدوار برائے چیئرمین یو سی 112 چوہدری پرویز اقبال جٹ نے کہا کہ مخلوق خدا کی صدقہ دل سے بے لوث خدمت دنیا وآخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے مفادات سے بالاتر ہو کر بے لوث عوامی خدمت کے سلسلہ میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے ہر خاص وعام کیلئے کھلے ہیں اہل علاقہ کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت دعوے نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔