پاکستان کی ترقی کیلئے قائداعظمؒ کے فرمودات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے: شیخ انوارالحق
پاکستان کی ترقی کیلئے قائداعظمؒ کے فرمودات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے: شیخ انوارالحق
لاہور (پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل و مسلم لیگ ن لائرز ونگ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات پر عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ نے اتحاد‘ تنظیم اور نظم و ضبط کا درس دے کر ہماری رہنمائی فرمائی۔ یہی اصول کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کا راز ہوتے ہیں۔