میاں محمد شریف ویٹرنری کالج جھنگ کا یونیورسٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ
میاں محمد شریف ویٹرنری کالج جھنگ کا یونیورسٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ
لاہور (نیوز رپورٹر) جھنگ چنیوٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میاں محمد شریف ویٹرنری کالج جھنگ کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے جس کے قیام کیلئے سرکاری زمین موجود ہے۔ جھنگ چنیوٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز جسٹس (ریٹائرڈ) منظور حسین سیال کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مہر جیون خان‘ مہر انور خان ہرل‘ رائے محمد ریاض‘ اللہ بخش کلیار‘ سیدہ فرخ زہرا گیلانی و دیگر ممبران نے شرکت کی۔