• news

مذہبی منافرت باتوں نہیں عملی اقدامات سے رکے گی:منظور وٹو

مذہبی منافرت باتوں نہیں عملی اقدامات سے رکے گی:منظور وٹو

لاہور (خبر نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ مذہبی منافرت باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے رکے گی اور یہ حکومت کا کام ہے کہ قومی اور ملی یکجہتی کو فروغ دے، حکو مت ہر شعبے میں ناکام نظر آ رہی ہے دہشت گردی‘ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ہر مسائل میں اضافہ ہی ہوا۔ پیپلز پارٹی عوامی مفادات کو کبھی پس پشت نہیں ڈالے گی اس سلسلہ میں ایوان کے اندر اور باہر پیپلز پارٹی بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عام انتخابات میں عوام کے ساتھ کئے گئے کسی وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا مسلم لیگ ن کی حکومت کمر توڑ مہنگائی کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے، آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل سے گریز کرے۔

ای پیپر-دی نیشن