قادیانیت دجل و فریب کا نام ہے: مولانا اسماعیل شجاع آبادی
قادیانیت دجل و فریب کا نام ہے: مولانا اسماعیل شجاع آبادی
لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام ختم نبوت تربیتی ورکشاپ جامعہ مفتوحہ للبنات اعوان ٹا¶ن ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں خواتین و طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مناظر ختم نبوت مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی‘ مولانا محبوب الحسن طاہر‘ مولانا عبدالنعیم نے خطاب کیا۔ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے علماءکرام نے کہا کہ قادیانیت کسی مذہب اور عقیدے کا نام نہیں بلکہ حضور کی نافرمانی اور بغاوت کا نام قادیانیت ہے۔ آپ سے محبت اور ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنا عین ایمان اور قیامت میں نجات کا ذریعہ ہے۔