• news

اولیا کرام نے ہمیشہ شرک وبدعت کی جڑ کاٹی:میاں جمیل

اولیا کرام نے ہمیشہ شرک وبدعت کی جڑ کاٹی:میاں جمیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اولیا کرام ؒنے ہمیشہ شرک وبدعت کی جڑ کاٹی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی سربراہ میاں جمیل نے خصوصی نشست سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ توحید ہی اصل ایمان ہے۔ میاں جمیل نے کہا کہ علماءانبیاؑءکرام ؑکے مشن کو آگے بڑھائیں اور توحید و رسالت کا پیغام عام کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا امت مسلمہ کی مشکلات کا حل صرف اللہ کی طرف رجوع کرنے میں ہے۔ میاں جمیل نے کہا احکامات الہی سے روگردانی کرنے پر امت مسلمہ مسائل کا شکار ہو گئی۔ میاں جمیل نے کہا اولیا کرام نے ہمیشہ توحیدوسنت کا دفاع کیا۔

ای پیپر-دی نیشن