حکومت ہاکی کے فروغ کیلئے مالی تعاون کرے : محمد عمران
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا کہ جب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو حکومت کی طرف سے انعام کردہ رقم بروقت نہیں دی جاتی ایسے میں کارکردگی کی توقع بھی نہیں رکھی جاسکتی۔جوہر ٹائون ہاکی گرائونڈ میں میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم اس سال ایشین چیمپئنز ٹرافی جیت کر آئی تو حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کے انعام کا اعلان نہیں کیا گیا اور سب سے بڑا ستم یہ ہے گزشتہ برس جب قومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی جیت کر آئی تھی تو حکومت کی جانب سے جس انعامی رقم کا اعلان کیا گیا تھا وہ آج تک نہیں مل سکیں۔دیگر کھیلوں پر بے انتہا رقم خرچ کی جاتی ہے لیکن قومی کھیل ہاکی کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا۔فیڈریشین مالی مشکلات کا شکار ہے اور کھلاڑیوں کے پاس مستقل ملازمتیں نہیں ہیں ایسے میں کس طرح نئے کھلاڑی سامنے آئیں گی۔ حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کو ہاکی کے فروغ کیلئے مالی تعاون کرنا ہوگا کیونکہ جتنے زیادہ ڈومسیٹک ٹورنامنٹس ہونگے اور قومی ٹیم میچز کھیلے گی اتنا ہی زیادہ کھلاڑیوں کی کارکرگی بہتر ہوگی۔