سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں دو، تین نئے کھلاڑی شامل کریں گے : نجم سیٹھی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عبوری چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں بھی دو یا تین نئے کھلاڑی شامل کئے جائیں گے۔ ٹیمیں بننے میں وقت لگتا ہے، عمرگل نے فٹنس مسائل پر قابو پا لیا ہے۔ عمرگل ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے باؤلر ہیں۔ دبئی سے واپسی پر لاہور ائرپورٹ پر گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں گے۔