فلاحی ہسپتال کیلئے اراضی کا حصول، میرا آج گورنر پنجاب سے ملاقات کریں گی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ آج گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کروں گی جس میں گورنر پنجاب سے اپنے فلاحی ہسپتال کے قیام کیلئے مدد فراہم کرنے کی درخواست کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے چودھری سرور ہسپتال کی زمین کی فراہمی میں ضرور اپنا کردار ادا کریں گے۔