جب تم میں حیا نہ رہے
مکرمی! الیکٹرانک میڈیا پر فحاشی و عریانی کا جو سیلاب امڈ آیا ہے۔ وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں۔ اس فحاشی کی بدولت ہمارے معاشرے میں آئے دن جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کیا ابھی بھی ہم چپ رہیں گے؟ یہ آگ اب تو ہمارے گھروں کے اندر بھی پہنچ چکی۔ حدیث شریف میں ہے کہ جب تم میں حیا نہ رہے تو جو جی چاہے کرو اور آج ہم وہی کر رہے ہیں جو ہمارا جی چاہ رہا ہے۔(سعدیہ فضل حسین ساہیوال)