• news

چین کا ڈاکٹر عطاء الرحمن کو انٹرنیشنل کوآپریشن ایوارڈ دینے کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) چین کی اکیڈمی آف سائنسز نے پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان کو انٹرنیشنل کوآپریشن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایوارڈ 10 جنوری 2014ء کو بیجنگ میں ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز نے ڈاکٹر عطاء الرحمان کو چین کے ساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی بھرپور کوششوں کے اعتراف کے طور پر یہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پہلا موقع ہے کہ یہ ایوارڈ ترقی پذیر ملک سے تعلق رکھنے والے کسی سائنسدان کو دیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن