دشمن عناصر فرقہ واریت سے مسلمانوں کو لڑانا چاہتے ہیں، سازشں ناکام بنائیں گے: حافظ سعید
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو دین سے دور کرنے کے لئے ان کا مساجد و مدارس سے تعلق کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ اس مقصد کے لئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ قبائلی علاقے ڈرون حملوں کا سب سے بڑا نشانہ ہیں، وہاں کے عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈن ویلی کینال روڈ فیصل آباد میں جامع مسجد ابوہریرہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا خیبر پی کے میں دشمن باہر سے سازشیں کر رہے ہیں وہ فرقہ واریت پھیلا کر مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔ ہمیں مل جل کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ امریکہ افغانستان سے، بھارت کشمیر سے جائے گا تو پھر خودمختار پاکستان ہو گا، اس کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔