• news

امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ نہ ہوسکا تو ملک کو خطرات کا سامنا ہوگا: افغا ن جنر ل

کابل (آن لائن) افغانستان کی فوج کے ایک اعلیٰ جنرل  مراد علی مراد  نے صدر کرزئی کی مخا لفت کے با وجود   امریکہ افغا ن مجوزہ سکیو رٹی معاہدے کی  حمایت کر تے ہوئے کہا کہ  اگر افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے قبل امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ نہ ہوسکا تو ملک کو خطرات کا سامنا ہوگا۔ افغانستان میں زمینی افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل مراد علی مراد نے بی بی سی کو بتایا کے افغان فوج امریکی حمایت کے بغیر مشکلات کا شکار ہو گی۔ لیفٹیننٹ جنرل مراد علی مراد کا کہنا تھا جب افغانستان کی قومی فوج کی بات آتی ہے تو امریکی فوج کے جانے کے بعد ہمیں ان کی تربیت کے معاملے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ افغانستان میں دوبارہ خانہ جنگی شروع ہو جائے گی لیکن ہمیں مزید حمایت اور وسائل کی ضرورت ہے تاکہ ہم عسکریت پسندوں کی جانب سے لاحق خطرات خاص طور پر انتخابات کے دوران مقابلہ کر سکیں۔ ہمیں فضائی سپورٹ اور ذرائع نقل و حمل کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن