موئن جودڑو کی ریاست بھارتی گجرات تک پھیلی ہوئی تھی: جاپانی محقق
کراچی (خصوصی رپورٹ) موئن جودڑو کی ریاست بھارتی گجرات تک پھیلی ہوئی تھی۔ امت کے مطابق جاپانی محقق پروفیسر اوساڈا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے رقبہ 6 لاکھ 80 ہزار مربع کلومیٹر تھا۔ معیشت کی بنیاد سمندری راستوں سے تجارت تھی۔ بحری جہاز افریقہ تک جاتے تھے۔ بیرونی تاجروں کے لئے سپورٹ کا نظام رائج تھا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب درمیانی شہروں کے لوگ ہجرت پر مجبور ہوئے رابطے کٹنے سے ریاست محدود ہو کر معدوم ہوتی چلی گئی۔