• news

شرجیل میمن جیسے لوگوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی سندھ کے چند اضلاع تک محدود ہو گئی: امتیاز شیخ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر رہنما امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن اور ان جیسے لوگوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی سمٹ کر سندھ کے چند اضلاع تک محدود ہو گئی ہے، اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کر کے بلدیاتی انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ شرجیل میمن کے بیان پر اپنے ردعمل میں رہنما فنکشنل لیگ نے کہا پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو اپنے 6 سال کے دور میں یوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن