• news

مشرف کو کہا عدلیہ کو چھوڑ کر ایمرجنسی لگا دیں وہ چاہتے تھے بگٹی کو قتل کر دیا جائے: شجاعت

لاہور (اے این این، آئی این پی، نیٹ نیوز) ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے میں نے مشرف کے ایمرجنسی لگانے کی حمایت کی، اصول کی بنیاد پر مشرف کی حمایت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا مشرف کے خلاف آرمی ایکٹ کے بغیر غداری کا مقدمہ نہیں چل سکتا، مشرف نے ایمرجنسی لگانے سے پہلے کابینہ سے مشاورت کی، میں نے کہا، ایمرجنسی لگائیں، مگر عدلیہ کو اس سے نکال دیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پرویز مشرف کے سامنے کوئی نہیں بولتا تھا، سب ہاں میں ہاں ملاتے۔ مشرف کی خواہش تھی اکبر بگٹی کو قتل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا جب پرویز مشرف ملک میں ایمرجنسی نافذ کر رہے تھے تو انہوں نے مجھ سمیت کابینہ سے مشاورت کی تھی اور میں نے بھی ایمرجنسی لگانے کی حمایت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن