• news

پریذیڈنٹ کرکٹ ٹرافی : پی آئی اے نے زرعی بنک کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے ساتویں مرحلہ میں  پی آئی اے نے زرعی ترقیاتی بنک کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ سوئی گیس اور نیشنل بنک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ قیصر عباس اور حماد اعظم کی سنچریوں کی بدولت ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔  زرعی بنک کی ٹیم دوسری اننگز میں 354 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عمران نذیر 152 رنز کے ساتھ نمایاںرہے۔ نجف شاہ نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پی آئی نے 32 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر پورا کر لیا۔  نیشنل بنک اور سوئی گیس  کی ٹیموں کے درمیان  میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ نیشنل بنک نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 430 رنز بنائے جس میں قیصر عباس نے ناقابل شکست 115 اور حماد اعظم نے 106 (ناٹ آؤٹ) رنز بنائے۔

ای پیپر-دی نیشن