یوتھ فیسٹیول : لاہور کے 3 ٹاؤنز میں ٹیپ بال کرکٹ کے مقابلے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت لاہور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول 2013-14 کا شاندار آغازہو گیا فیسٹیول کے دوسرے روز شہر کے 3ٹاونز میں ٹیپ بال کرکٹ میچز سمیت کئی مقابلے شروع ہو گئے ۔گلبرگ ٹاؤن،شالامار ٹاؤن،اور نشتر ٹاؤن میں یوتھ فیسٹول 2014کے آغاز کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز کلام پاک سے ہوا ،،گلبرگ ٹاؤن میں ٹیپ بال کرکٹ کے بارہ ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے ،جس میں جی بلاک کے جاوید الیون نے فخر الیون کو ہرادیا۔99یو سی بلاک نمبر 8میں4ا وور کا میچ ہوا وقاص الیون نے محمد سکندر الیون کو شکست دیدی ۔نشترٹاؤن میں ہونے والی یوتھ فیسٹیول تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے میاں نصیر احمد تھے۔یوسی 95 بلاک نمبر 1 ایف سی کالونی میں وسیم الیون اور انعام الیون کے درمیان ہو ا اس میں وسیم الیون نے یہ مقابلہ جیت لیا۔شالامار ٹاؤن میں یوتھ فیسٹیول کے مقابلوں کے باقاعدہ آغاز پر تقریب ہوئی جس میں ایم این اے میاں نصیر احمد ،ایم پی اے چودھری شہباز ،ایم پی اے راحیلہ خادم حسین سمیت کی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔شالامار ٹاؤن میں پہلے دن جاوید الیون اور ٹائیگر الیون کے درمیان نمائشی میچ ہوا ،جو ٹائیگر الیون نے جیت لیا۔ نشتر ٹائون میں ٹیپ بال کرکٹ کے مقابلے ہوئے جس میں یونین کونسل 63 اور بلاک ایک ،دو، تین ، چار،تک کی ٹیموں نے شرکت کی۔