• news

پریمیئر فٹبال لیگ :مزید 2 میچوں کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام 10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلا میچ پاکا اور آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پاکا ٹیم کے عبدالحادی نے جبکہ آرمی کی جانب سے نجیب اﷲ نے گول سکور کیا۔ فیصل ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پی اے ایف نے نیوی کو ایک صفر سے مات دیدی۔ میچ کا واحد گول منصور خان نے پنلٹی کک پر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن