• news

قائداعظم ٹرافی : لاہور شالیمار‘ اسلام آباد کی ٹیمیں کامیاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے زیر اہتمام قائداعظم ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے ساتویں مرحلہ میں لاہور شالیمار کی ٹیم نے حیدر آباد، اسلام آباد نے ملتان ریجن کو شکست دیدی جبکہ فیصل آباد اور کراچی وائٹس، لاہور راوی اور ایبٹ آباد کے درمیان میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہو گیا۔ نیاز سیٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور شالیمار کی ٹیم نے حیدر آباد ریجن کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ اسلام آباد ریجن نے ملتان ریجن کو 99 رنز سے زیر کیا۔ ملتان ریجن کو جیت کے لئے 190 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے تعاقب میں ملتان کی ٹیم 90 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن