ایل سی سی اے انڈر 16 ٹورنامنٹ : نارتھ زون براؤن نے ایسٹ زون ریڈ کو ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایل سی سی انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ میں نارتھ زون برائون نے ایسٹ زون ریڈ کو 25 رنز سے ہرا دیا۔ نارتھ زون برائون نے8 وکٹوں پر 139 رنز بنائے۔ ایسٹ زون ریڈ 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی۔