• news

نوازشریف کو بان کی مون کا فون، جنوبی سوڈان میں پاکستانی فوج بڑھانے کی درخواست

اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف اور دیگر کئی رہنمائوں کو فون کرکے جنوبی سوڈان میں بڑھتی بدامنی سے عام شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے وہاں پر اقوام متحدہ کی امن فورسز میں اضافے کی بات کی ہے۔ بان کی مون نے جنوبی سوڈان میں تعینات یو این مشن میں مزید 5500امن اہلکار اور دیگر اثاثہ جات سے مضبوط کرنے کی تجویز دی۔ اس وقت وہاں سات ہزار فوجی تعینات ہیں۔ انہوں نے نوازشریف کے علاوہ افریقی یونین کمشن کے سربراہ دارامنی زوما، ایتھوپیا کے وزیراعظم ڈیسالیجن، روانڈا کے صدر پائول کوگامی اور دیگر عالمی رہنمائوں کو بھی فون کئے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن کارروائیوں میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والا ملک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن