حکومت کا بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کی مد میں 30 ارب روپے جاری کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) حکومت نے بجلی کے صارفین کیلئے 30 ارب روپے سبسڈی کی مد میں جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق سبسڈی کی مد میں جولائی سے دسمبر تک 101 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ 30 ارب روپے جاری ہونے سے سبسڈی کی رقم 131 ارب ہو جائے گی۔ رواں سال بجٹ میں سبسڈی کی مد میں 220 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ 30 ارب روپے کی رقم 26 دسمبر تک پی ایس او کو جاری کر دی جائے گی۔