• news

بھارتی سکیورٹی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا

نئی دہلی (اے این این) بھارتی سرحدی سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے غلطی سے سرحد عبور کرنے پر ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری کو ریاست راجھستان کے ضلع سری گنگانگر کے قریب پاکستان بھارت سرحد سے حراست میں لیا گیا۔  40 سالہ پاکستانی شہری شاہد کریم کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولپور سے ہے اور اسے بی ایس ایف نے درانداز قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن