• news

بلوچستان: چہلم پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، تربت میں مرنیوالے شدت پسندوں کی تعداد 5 ہو گئی

تربت، قلعہ عبداللہ، چمن (نیوز ایجنسیاں) قلعہ عبداللہ میں لیویز اہلکاروں نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چمن سے کوئٹہ جانیوالی ویگن سے خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا۔ کامیاب کاروائی پر لیویز پارٹی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے دو دوہزار روپے فی کس انعام کا اعلان کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ عالم فراز محمد حسنی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ لیویز کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ دہشت گردی کرانے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اس کیلئے چمن سے قلعہ عبداللہ کے راستے خطرناک اسلحہ لے جانا چاہتے ہیں جس پر چیکنگ کے دوران اسلحہ پکڑا گیا۔ علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے سید حمید کراس کے قریب کارروائی کرتے  ہوئے گاڑی سے بھاری مقدار  میں اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ادھر ایف سی حکام کے مطابق گزشتہ روز تعمیراتی کمپائونڈ پر حملے کے بعد جھڑپ میں مارے جانے والے شدت پسندوں کی تعداد 5 ہو گئی جبکہ ایک ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔ جھڑپ کے بعد اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن