• news

حکومت عوام سے کیا اپنا کوئی وعدہ پورا نہ کر سکی: رحمن ملک

سیالکوٹ (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت پر دہشت گردی اور ڈرون حملے بند نہ کروانے کے الزامات عائد کئے جاتے رہے لیکن اب اقتدار میں آنے والوں کے دور میں بھی دہشت گردی اور ڈرون حملوں پر قوم تشویش میں مبتلا ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ کے دورہ کے دوران میگ ٹائون میں اپنے بھائی خالد ملک کے عوامی رابطہ دفتر میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی قوت ہے جسے عوام کے دلوں سے باہر نہیں نکالا جا سکتا۔موجودہ حکومت عوام سے کیا جانے والا اینا کوئی وعدہ بھی پورا نہیں کر سکی۔ سابق صدر آصف زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے دور میں پوری ایمانداری سے ملک وقوم کی خدمت کی ہے۔رحمن ملک سے ملاقات کرنے والوں میں عرفان جان، جاوید ہیپی بٹ اور دیگر بھی شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن