• news

دوسری جنگ عظیم میں جرمن نازیوں کے کوڈ توڑنے والے ایلن ٹرنگ کو موت کے 59 برس بعد ہم جنس پرستی کے الزام میں معافی مل گئی

لندن (بی بی سی) دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنوں کے پیچیدہ کوڈ توڑنے والے ایلن ٹرنگ کو انکی موت کے 59 سال بعد شاہی معافی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایلن ٹرنگ کو 1952ء میں ہم جنس پرستی کے الزام میں سزا کے طور پر خصیوں کو مردہ کر دینے کی سزا دی گئی تھی۔ اس سزا کی وجہ سے انکا کنٹریکٹ ختم کر دیا تھا جو جنگ عظیم دوئم میں اتحادیوں کیلئے بہت ضروری تھا۔ برطانیہ کے وزیر قانون جسٹس کرس گریلنگ نے ایلن ٹرنگ شاہی معافی کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے ایلن ٹرنگ کو معاف کیا ہے۔ انہوں نے کوڈ توڑنے کے حوالے سے بعض بنیادی عوامل کو سمجھنے کے لئے بھی کام کیا جو پہلی بار اپریل 2012ء سامنے لایا گیا۔ کرس گریلنگ کا کہنا تھا کہ ’ایلن ٹرنگ کی دیگر تمام زندگی ہم جنس پرستی کے باعث ملنے والے سزا کا شکار ہو گئی۔ ایک ایسی سزا جسے آج ہم ناانصافی اور تفریق قرار دیتے ہیں اور اسے ختم ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن