بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء حیدر آباد پہنچ گئے
حیدرآباد (آئی این پی) بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے شروع کئے گئے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء حیدرآباد پہنچ گئے۔ ماما قدیر بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ سے شروع کئے گئے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء کراچی، ٹھٹھہ اور دیگر شہروں سے ہوتے ہوئے حیدرآباد پہنچ گئے، پیدل لانگ مارچ کے شرکاء فتح چوک پہنچے جہاں شرکاء کا مختلف قوم پرست اور سیاسی و مذہبی جماعتوں سندھ نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔