پیپلز پارٹی کی سینیٹر سعیدہ اقبال مختصرترین سورۃ العصر بھی تلاوت کرتے ہوئے بھول گئیں
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کی سینیٹر ڈاکٹر سعیدہ اقبال ایک بار پھر سینٹ کمیٹی کے اجلاس میں تلاوت کرتے ہوئے بھول گئیں۔ منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے آغاز میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب کمیٹی چیئرپرسن سینیٹر فرح عاقل نے سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ کو اجلاس کا آغاز کرنے کے لئے تلاوت قرآن پاک کرنے کو کہا مگر انکی معذرت پر ڈاکٹر سعیدہ اقبال کو تلاوت کیلئے کہہ دیا ڈاکٹر سعیدہ اقبال نے مختصر ترین سورۃ العصر کی تلاوت شروع کر دی لیکن دوران تلاوت وہ بھول گئیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سینیٹر ڈاکٹر سعیدہ اقبال اور سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ سورۃ اخلاص کی تلاوت کرتے ہوئے بھول گئے تھے۔