ڈی آئی خان خودکش حملے کا ملزم قاری اسماعیل ہائیکورٹ کے حکم پر رہا
ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان سے قاری اسماعیل کو رہا کر دیا گیا۔ قاری اسماعیل کی نظربندی کو ان کے والد نے چیلنج کیا تھا۔ قاری اسماعیل اور ان کے دو ساتھیوں کو خودکش حملہ کیس میں بری کیا گیا تھا۔