• news

وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر ملکی معاملات پر جواب کیوں نہیں دیتے: خورشید شاہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ملکی معاملات میں عدم دلچسپی حکومت کا خراب تاثر دے رہی ہے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر ملکی معاملات پر جواب کیوں نہیں دیتے؟ شہبازشریف ملکی معاملات میں کتنا ہی آگے بڑھ جائیں نوازشریف نہیں بن سکتے۔ گذشتہ رات یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات پر پی پی کے خلاف قائم ہونے والے اتحاد کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ میرے خیال سے متحدہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

ای پیپر-دی نیشن