بھارت کاکشن گنگا ڈیم کے فیصلے پر عملدرآمد سے انکار، پاکستان کا پھر عالمی عدالت سے رجوع پر غور
لاہور (آئی این پی) بھارت نے عالمی ثالثی عدالت کے کشن گنگا ڈیم پر فیصلے پر عمل کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ پاکستان فیصلے پر عملدرآمد کیلئے دوبارہ عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے کشن گنگا ڈیم ڈیزائل تبدیل کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے عالمی عدالت نے واضح طور پر کہا ہے بھارت کو اس منصوبے پر تعمیری کام جاری رکھنے کا مکمل حق حاصل ہے لہذا جس طرح یہ پراجیکٹ کا ڈیزائن ہے اسی کے مطابق ہی کام جاری رہے گا۔ پاکستان ایک بار پھر عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے پر غور کر رہا ہے اور چند روز میں فیصلہ کر لیا جائیگا۔