• news

خیبرپی کے میں تحریک انصاف نے اپنے 11 وزراء کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات روک دیں

ڈیرہ اسماعیل خان (اے این این) خیبرپی کے میں تحریک انصاف نے اپنے گیارہ وزراء کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات روک دیں،دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسد عمر کی نگرانی میں قائم مانیٹرنگ کمیٹی خاموش  تاحال کوئی پیش رفت نہیں  ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپی کے، کے سرکاری محکموں میں گیارہ صوبائی وزراء اور مشیروں کے خلاف مالی کرپشن، سیاسی بنیادوں پر تقرریوں و تبادلوں، سرکاری املاک کے بے جا استعمال اور اختیارات سے تجاوز کے حوالے سے تحریک انصاف کے متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی کے سربراہ عمران خان سے شکایات کی تھیں ۔ عمران خان نے ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت وزیراعلی کو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی نگرانی میں مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی تھی ۔ وزیراعلی نے قوم وطن پارٹی کے دو وزراء کو مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات میں نہ صرف وزارت سے الگ کردیا بلکہ قومی وطن پارٹی سے اتحاد بھی ختم کردیا لیکن تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گیارہ وزراء جن پر اپنی ہی جماعت کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے کرپشن کے الزامات عائد کئے ہیں مانیٹرنگ کمیٹی  نے کئی ماہ گزرنے کے باوجود خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن