شادی کے نام سے بھی خوف آتا ہے : گلوکارہ عینی
لاہور (آئی این پی) گلوکارہ عینی نے کہا ہے کہ شادی کے نام سے بھی خوف آتا ہے اب ماضی میں جھانکنے کی بجائے مستقبل کو دیکھ رہی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ عینی نے کہا کہ میں ہمیشہ سے تمام فیصلے سوچ سمجھ کر کرتی ہوں لیکن کسی سے کسی بھی وقت کوئی بھول ہو سکتی ہے اور میں اس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ میں نے شادی جلد بازی میں کی جس کی وجہ سے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور اب مجھے شادی کے نام سے بھی خوف آتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ میں آجکل اپنی ساری توجہ گلوکاری پر دے رہی ہوں اور کبھی بھی مایوس نہیں ہوئی اور نہ ہی ماضی میں جھانکنا چاہتی ہوں بلکہ مستقبل کی طرف دیکھتی ہوں۔