زندگی کی حسرتیں پوری ہو رہی ہیں ،ابھی بہت کچھ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں : نسیم وکی
لاہور(آئی این پی) سٹیج اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ زندگی کی تمام حسرتیں پوری ہو رہی ہیں مگر ابھی بہت کچھ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں‘ بچپن سے لے کر آج تک پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا بلکہ مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ ’’آئی این پی‘‘ سے گفتگو میں نسیم وکی نے کہا کہ جتنی عزت مجھے شوبز کی دنیا میں ملی ہے کبھی سوچ نہیں سکتا تھا اور میں اب بھی یہ نہیں سمجھتا کہ میں کامیاب ترین اداکار ہوں بلکہ مزید بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انسان کو کبھی یہ سمجھنا نہیں چاہئے کہ اس نے زندگی کی کامیابیاں مکمل کر لیں بلکہ ہمیشہ آگے ہی بڑھنا چاہئے۔