قومی ہاکی چیمپئن شپ: پی آئی اے‘ پولیس‘ سوئی گیس کی ٹیمیں کامیاب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) 60 ویں نیشنل بنک قومی ہاکی چیمپئن شپ 2013ء میں چھٹے روز ہونے والے مقابلوں میںپی آئی اے،پولیس اور سوئی گیس نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔جوہر ہاکی سٹیڈیم میں جاری چیمپئن شپ میں گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں پی آئی اے نے نیوی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے 3 گول سے ہرایا۔میچ کے دوران نیوی کی ٹیم نے 8 پلنٹی کارنر حاصل کئے اور کسی بھی موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔دن کے دوسرے میچ میں ہائیر ایجوکیشن اور پولیس کی ٹیموں میں میں مقابلہ ہوا جس میں پولیس کی ٹیم نے بہترکھیل پیس کرتے ہوئے 3 کے مقابلے 7 گول سے فتح حاصل کی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا مگر دوسرے ہاف میں جارحانہ کھیل دیکھنے میں آیا اور پولیس نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے حق میں کر لیا۔ پولیس کے فارورڈ کھلاڑی اویس نے یکے بعد دیگرے دو گول بناتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ تیسرے اور آخری میچ میں سوئی گیس کی ٹیم نے پورٹ قاسم کو دو گول سے ہرایا ۔سوئی گیس کی جانب سے پہلا گول شکیل عباسی نے پلینٹی کارنر پر کیا۔چیمپئن شپ میں آج آخری تین لیگ میچ کھیلے جائیں۔پہلے میچ میں پولیس کا مقابلہ پی کیو اے سے ،نیوی دوسرے میچ میںآرمی سے مقابلہ کریگی جبکہ آخری میچ میں نیشنل بنک اورپی ٹی وی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔