اربوں روپے کے ٹیکس ریفنڈ کلیمز کیلئے استعمال ہونے والے جعلی سیلز ٹیکس رجسٹرڈ یونٹس کا انکشاف
لاہور(آئی این پی) ملک بھر میں اربوں روپے کے جعلی سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کیلئے استعمال ہونے والے بڑی تعداد میں جعلی سیلز ٹیکس رجسٹرڈ یونٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی طرف سے چیئرمین ایف بی آر کو بھجوائی جانیوالی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) میں بڑے پیمانے پر ایسے یونٹس کی سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن ہورہی ہے جن کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں، یہ صرف کاغذی یونٹس ہیں جو سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کیلئے بوگس و جعلی انوائسز جاری کررہے ہیں‘ ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے متعدد بوگس اور جعلی سیلز ٹیکس رجسٹرڈ یونٹس کا سراغ لگایا ہے۔