• news

وزیراعظم ہائوس نے لاپتہ افراد کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کی تصدیق کردی وزیر دفاع خواجہ آصف سربراہ ہوں گے

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم ہائوس نے لاپتہ افراد کیس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کی تصدیق کردی ہے۔ وزیراعظم ہائوس کے ترجمان نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں یہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں وزارت دفاع ، وزارت داخلہ اور وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹریوں سمیت اٹارنی جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہونگے۔کمیٹی نہ صرف لاپتہ افراد کا سراغ لگائیگی بلکہ اس مقصد کیلئے قانون کا مسودہ بھی تیار کریگی۔ اس قانون کے تحت لوگوں کی جبری گمشدگی کو جرم قرار دیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن