• news

اوآئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کیلئے سعودی عرب نے پاکستانی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا

جدہ (اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم اوآئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی نشست کیلئے سعودی عرب نے پاکستان کی جانب سے نامزدامیدوار کی حمایت کااعلان کیاہے۔ سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایشیاء کے خطے کیلئے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرمحمد نعیم خان کو اس عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے اور سعودی عرب نے پاکستانی امیدار کی نامزدگی کی توثیق کی ہے۔ اس عہدے کیلئے افغانستان نے جینیوا میں اپنے سفیر ننگیالے ترزئی کونامزد کیاہے جبکہ انڈونیشیا اور ملائشیا کی جانب سے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ اس عہدے پر انتخاب گیارہ مارچ سے قبل سعودی شہر جدہ میں واقع سیکرٹریٹ کے تعاون سے منعقد کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن