• news

الخدمت گروپ سٹیٹ ایجنٹس کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: شیخ زبیر

لاہور (پ ر) صرف الخدمت گروپ ہی برسراقتدار آکر اسٹیٹ ایجنٹس برادری کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور طاقت رکھتا ہے ہمیں ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کینٹ کے سابق چیئرمین صدر میاں طلعت کی قیادت پر اعتماد ہے ان خیالات کا اظہار آر اے رئیل اسٹیٹ کے شیخ زبیر پراپرٹی ایکسپرٹس کے عمران افضل، گرین ارتھ مارکیٹنگ کے عبدالشکور اور اسٹیٹ ہوم کے کرنل (ر) محمود الحسن نے الیکشن کیلئے الخدمت گروپ کی کارنر میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا  کہ ہم اپنے دوستوں کی کثیر تعداد کے ساتھ الخدمت گروپ کے پورے پینل کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن