پاکستانی تاجروں کا 260 رکنی وفد آئندہ برس جرمنی میں منعقدہ عالمی میلے میں شریک ہوگا
کراچی (اے پی پی) عالمی تجارتی میلے ہوم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی میں آئندہ سال پاکستان سمیت 60 ممالک کے 2 ہزار سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ میسی فرینکفرٹ ہوم ٹیکسٹائل کے پاکستان میں نمائندے ہادی صلاح الدین نے کہا کہ پاکستان کا260 سے زائد امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کا تجارتی وفد بین الاقوامی تجارتی میلے شرکت کر رہا ہے۔ سال 2013ء میں 134ملکوں کے60 ہزار سے زائد تجارتی مندوبین نے شرکت کی تھی۔ ہادی صلاح الدین کے مطابق پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ہوم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی کے تجارتی میلے ٹیکسٹائل کی مصنوعات متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔ یورپی ممالک کی مارکیٹوں تک ڈیوٹی فری رسائی کے ساتھ ہوم ٹیکسٹائل میں پاکستان کی شرکت برآمد ات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔