چیئرمین پیمرا بحال، حکومت چودھری رشید کو وضاحت کا موقع دے: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا چودھری رشید کو بحال کر دیا۔ جسٹس ریاض احمد خان نے برطرفی کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا اور چودھری رشید کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔ چیئرمین پیمرا چودھری رشید نے اپنی برطرفی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جسٹس ریاض احمد خان نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے کہا ہے کہ حکومت چودھری رشید کو وضاحت کا موقع دے۔