• news
  • image

محمود الرشید دل کی تکلیف کے باعث پی آئی سی داخل، حالت خطرے سے باہر ہے: ڈاکٹر

محمود الرشید دل کی تکلیف کے باعث پی آئی سی داخل، حالت خطرے سے باہر ہے: ڈاکٹر

لاہور (خصوصی رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید کو دل کی تکلیف کے بعد پنجاب کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں داخل کرا دیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان سمیت اہم سیاسی رہنماﺅں نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اپوزیشن لیڈر کے میڈیا ایڈوائزر رانا اختر حسین کے مطابق جمعرات کے روز میاں محمود الرشید کو پنجاب اسمبلی میں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد وہ خود پنجاب کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں گئے۔ جہاں سے انہیں ایمرجنسی میں جانے کے بعد وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ رانا محمد اقبال، رانا ثناءاللہ، تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز احمد چودھری، شبیر سیال، سبطین خان، رکن پنجاب اسمبلی احمد خان، ڈاکٹر مراد راس، عاصم خان، حافظ ذیشان، مصطفٰی رشید، اویس لیاقت اور دیگر رہنماﺅں نے ہسپتال میں جاکر میاں محمود الرشید کی عیادت کی۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
محمود عبدالرشید دل کی تکلیف

epaper

ای پیپر-دی نیشن