• news

بلدیاتی انتخابات، مزید سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، آج آخری دن ہے

بلدیاتی انتخابات، مزید سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، آج آخری دن ہے

لاہور (خبر نگار+ نامہ نگاران) ملک کے پہلے جماعتی بلدےاتی انتخابات کے سلسلہ مےں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ اور مزید سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔گزشتہ روز 1349 امےدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ چےئرمےن اور وائس چےئرمےن کے لےے 132 امےدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر وائے جبکہ جنرل کونسلرز کے لئے 720 ، لےڈی کونسلرز کے لئے 197 ، کسان /محنت کش کونسلرز کے لئے 171، ےو تھ کونسلرز کے لئے106 اور اقلےتی نشستوں کے لئے 63 امےدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق صدر گوگیرہ سے 8 امیدوار ضلع کچہری اوکاڑہ میں گدھا گاڑیوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے سپورٹروں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔
کاغذات نامزدگی

ای پیپر-دی نیشن