• news
  • image

کراچی: ارشد پپو قتل کیس میں ایم این اے شاہجہاں بلوچ سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی: ارشد پپو قتل کیس میں ایم این اے شاہجہاں بلوچ سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی میں ارشد پپو کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے بابا لاڈلا اور عزیز بلوچ سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ملزم شاہجہان کے وکیل عامر منصور کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالتی بنچ نے ریمارکس دیئے لگتا ہے ملزم کو جیل پسند آ گئی ہے۔ 2 ماہ سے چارج فریم تیار ہے۔ ملزم کے وکیل پیش نہیں ہو رہے۔ عدالت نے ملزم کے وکلاءکو فوری طلب کر لیا۔ عدالت نے ایم این اے شاہجہان بلوچ سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے 11 جنوری کو گواہان کو بھی طلب کر لیا۔
کراچی/ قتل کیس

epaper

ای پیپر-دی نیشن