ہائیکورٹ ملتان بنچ نے زاہد اقبال کی دوہری شہریت میں سزا کالعدم قرار دے دی
ہائیکورٹ ملتان بنچ نے زاہد اقبال کی دوہری شہریت میں سزا کالعدم قرار دے دی
چیچہ وطنی (نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم این اے چودھری زاہدا قبال کو دوہری شہریت کے سلسلہ میں دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے سابق ایم این اے چودھری زاہد اقبال کو 25 اپریل 2013ءمیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے دوہری شہریت کے سلسلہ میں سزا سنائی تھی جس سے وہ الیکشن 2013ءسے چند روز قبل انتخابی عمل سے باہر ہو گئے تھے۔ اب لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سزا کالعدم قرار دے دی ہے جس سے اب وہ ہر انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں اور اپنا سیاسی سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ چودھری زاہد اقبال کے مداحوں نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے چودھری زاہد اقبال کی اصولی اور سیاسی فتح قرار دیا ہے۔ مقامی، سیاسی و سماجی حلقوں نے چودھری زاہد اقبال کو انتخابی عمل میں واپسی پر مبارکباد دی ہے۔ تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) چودھری امجد ظفر، سابق ممبر پنجاب بار کونسل چودھری محمد افضل ایڈووکیٹ، صدر بار چودھری اکرم ایڈووکیٹ، ناصر محمود چودھری ایڈووکیٹ، حاجی محمد ایوب، حاجی عمران افضل، چودھری فلک شیر ڈوگر، چودھری جاوید چیمہ، چودھری محمد ابراہیم نمبردار، حاجی محمود احمد، راجہ محمد ظفر، لیاقت رجوکا نے چودھری زاہد اقبال کی سزا کالعدم قرار ہونے پر مسرت و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چودھری زاہد اقبال کو مبارکباد دی ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ اب وہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں اور وہ ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے لئے الیکشن لڑیں۔ علاوہ ازیں ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے ڈیرے پر معززین علاقہ اور کارکن شام گئے تک وفود کی شکل میں مبارکباد دینے کے لئے آتے رہے۔
سزا کالعدم