ڈربن ٹیسٹ : بھارت 334 پر آؤٹ، جنوبی افریقہ نے 82 رنز بنا لئے
ڈربن (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 334 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 82 رنز بنا لئے۔ بھارت کے مرلی وجے 97، پجارا 70، کوہلی 46 اور راہنی 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جدیجہ، روہت شرما اور ظہیر خان کو صفر کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیل سٹین نے 6، مورنی مورکل نے 3 اور ڈومینی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقن اوپنرز نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا ہے۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 82 رنز بنا لئے تھے۔ کپتان گریم سمتھ 35 اور پیٹرسن 46 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔