• news

رواں برس لاہور میں 623 شہری سفاک قاتلوں کا نشانہ بن گئے

لاہور (احسان شوکت سے) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2013ء میں قتل و غارتگری کا بازار گرم رہا اور خواتین و بچوں سمیت 623 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جن میں ڈکیتی مزاحمت پر 33 افراد قتل ہوئے جبکہ دو یا دو سے زیادہ افراد کے قتل کے 31 واقعات ہوئے۔ دوہرے اور تہرے قتل کی 31 وارداتوں میں 73 افراد اور دیگر واقعات میں 517 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔ سب سے زیادہ کینٹ ڈویژن میں 138‘ صدر ڈویژن میں 136‘ سٹی ڈویژن میں 129‘ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 78‘ سول لائنز ڈویژن میں 74 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 68 افراد کو قتل کیا گیا۔ یہ وہ واقعات ہیں جن کے شہر کی مختلف 6 ڈویژنوں کے تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن